الأعلى

تفسير سورة الأعلى

الترجمة الأردية

اردو

الترجمة الأردية

ترجمة معاني القرآن الكريم للغة الاردية، ترجمها محمد إبراهيم جوناكري، نشرها مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف بالمدينة المنورة، عام الطبعة 1417هـ. ملاحظة: ترجمات بعض الآيات (مشار إليها) تم تصويبها بمعرفة مركز رواد الترجمة، مع إتاحة الاطلاع على الترجمة ال

﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾

اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.*

﴿الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ﴾

جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.*

﴿وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ﴾

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.*

﴿وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ﴾

اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.*

﴿فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ﴾

پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.*

﴿سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ﴾

ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.*

﴿إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ﴾

مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.*

﴿وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ﴾

ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.*

﴿فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ﴾

تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.*

﴿سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ﴾

ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.*

﴿وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى﴾

(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.*

﴿الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ﴾

جو بڑی آگ میں جائے گا.

﴿ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ﴾

جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا*، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).

﴿قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ﴾

بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.*

﴿وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ﴾

اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.

﴿بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا﴾

لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.

﴿وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ﴾

اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.*

﴿إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ﴾

یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.

﴿صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ﴾

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

الترجمات والتفاسير لهذه السورة: