الغاشية

تفسير سورة الغاشية

الترجمة الأردية

اردو

الترجمة الأردية

ترجمة معاني القرآن الكريم للغة الاردية، ترجمها محمد إبراهيم جوناكري، نشرها مجمع الملك فهد لطباعة المصحف الشريف بالمدينة المنورة، عام الطبعة 1417هـ. ملاحظة: ترجمات بعض الآيات (مشار إليها) تم تصويبها بمعرفة مركز رواد الترجمة، مع إتاحة الاطلاع على الترجمة ال

﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾

کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.*

﴿وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ﴾

اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.*

﴿عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ﴾

(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.*

﴿تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً﴾

وه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.

﴿تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ﴾

اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.*

﴿لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ﴾

ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا.*

﴿لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ﴾

جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا.

﴿وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ﴾

بہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے.

﴿لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ﴾

اپنی کوشش پر خوش ہوں گے.

﴿فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ﴾

بلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے.

﴿لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً﴾

جہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے.

﴿فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ﴾

جہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا.

﴿فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ﴾

(اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے.

﴿وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ﴾

اور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے).

﴿وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ﴾

اور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے.

﴿وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ﴾

اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.*

﴿أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ﴾

کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.*

﴿وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ﴾

اور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے.*

﴿وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ﴾

اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں.*

﴿وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ﴾

اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے.*

﴿فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ﴾

پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں.*

﴿لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ﴾

آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.*

﴿إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ﴾

ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے.

﴿فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ﴾

اسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا.*

﴿إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ﴾

بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے.

﴿ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ﴾

پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا.*

الترجمات والتفاسير لهذه السورة: