آداب السلام والاستئذان
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ مدینہ آئے جب کہ رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں تھے، زید آپ ﷺ کے پاس آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا، نبی ﷺ اپنے کپڑے گھسیٹتے ہوئے ان کی طرف گئے، ان سے معانقہ کیا اور ان کو بوسہ دیا۔
عن عائشة -رضي الله عنها-، قالت: قدم زيد بن حارثة المدينةَ ورسول الله -صلى الله عليه وسلم- في بيتي، فأَتَاهُ فَقَرَعَ البابَ، فقام إليه النبي -صلى الله عليه وسلم- يَجُرُّ ثَوْبَهُ، فاعْتَنَقَهُ وقَبَّلَهُ.
شرح الحديث :
عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث جو زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے مدینہ آنے سے متعلق ہے، جب زید رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کے پاس آئے اور اجازت طلب کی تو رسول اللہ ﷺ اپنے کپڑے گھسیٹتے ہوئے ان کے استقبال کے لیے کھڑے ہوئے، ایسا زید رضی اللہ عنہ کے آنے پر نبی ﷺ کی خوشی ومسرت اور ان سے ملاقات کرنے میں جلدی کرنے کی وجہ سے ہوا کہ آپ ﷺ مکمل طور پر چادر کو اوڑھ بھی نہ پائے اور اسے گھسیٹنے لگے اور ان سے معانقہ کیا اور ان کو بوسہ دیا۔