الأخلاق الحميدة
جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اس پر اللہ بھی رحم نہیں کرتا‘‘۔
عن جرير بن عبد الله -رضي الله عنه- مرفوعاً: «مَنْ لا يَرْحَمِ النَّاسَ لا يَرْحَمْهُ اللهُ».
شرح الحديث :
جو شخص لوگوں پر رحم نہیں کرتا اس پر اللہ عزّ و جلّ بھی رحم نہیں کرتا یہاں لوگوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو رحم کیے جانے کے اہل ہیں جیسے مومن اور ذمی وغیرہ۔ جب کہ کافر حربی تو وہ رحم کے مستحق نہیں ہیں بلکہ انہیں تو قتل کیا جائے گا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کے بارے میں فرمایا: (أشدّاء على الكفارِ رحماءُ بينهم) (الفتح: 29)۔ ترجمہ:’’وہ کفار کے لیے سخت ہیں اور آپس میں رحم دل ہیں‘‘۔