هدي النبي صلى الله عليه وسلم في الذكر
اغرّ بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے لوگو! اللہ سے توبہ کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو، کیونکہ میں دن میں سو دفعہ توبہ کرتا ہوں‘‘۔  
عن الأغر بن يسار المزني -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «يا أيُّهَا النَّاسُ، تُوبُوا إلى اللهِ واسْتَغْفِرُوهُ، فَإنِّي أَتُوبُ في اليَّومِ مائةَ مَرَّةٍ».

شرح الحديث :


نبی ﷺ جن کے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیے گئے ہیں وہ لوگوں کو توبہ اور استغفار کرنے کا حکم دے رہے ہیں اور خود اپنے بارے میں بتا رہے ہیں کہ آپ ﷺ دن میں سو مرتبہ اللہ سے استغفار اور توبہ کرتے ہیں۔ اس طرح سے آپ ﷺ امت کو اس نیک عمل پر ابھار رہے ہیں۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية