سنن الصلاة
ابو سعید رضی اللہ عنہ نے سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی اور جہاں تک ہو سکے (آگے سے گزرنے والے کو) ہٹاؤ، کیونکہ وہ شیطان ہے‘‘۔
عن أبي سعيد الخدري -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «لا يَقْطَع الصلاة شيء وادْرَءُوا مَا اسْتَطَعْتُم فإنَّما هو شَيطَان».
شرح الحديث :
ابو سعید رضی اللہ عنہ نے نبیﷺ سے بیان کیا ہے، کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی“ یعنی: یعنی نماز کو کوئی شے جو نمازی کے سامنے سےگزرتی ہے باطل نہیں کرتی۔ ”اور ہٹاؤ“ یعنی گزرنے والے کو سامنے سے گزرنے والے کو روکو۔ ”جہاں تک ہو سکے“ (اس ضمن میں) یہ بات کہی گئی ہے کہ وہ حدیث جس میں عورت وغیرہ کا سامنے سے گزرنے پر نماز منقطع ہو جاتی ہے، اس حدیث سے منسوخ ہو گئی ہے۔ ”کیونکہ وہ“ یعنی گزرنے والا شیطان ہے اور یہ تشبیہ بلیغ میں سے ہے۔