الأذان والإقامة
ابوہُریرہ - رضی اللہ عنہ- سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اذان وہی دے جو باوضو ہو“۔
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- أنه قال: «لا يُؤَذِّنُ إلا مُتَوَضِّئٌ».
شرح الحديث :
یہ حدیث بیان کرتی ہے کہ مؤذن کے لیے طہارت شرط ہے۔ تاہم یہ حدیث ضعیف ہے، مؤذن کے لیے باوضو ہونا شرط نہیں، تاہم اس میں شک نہیں کہ بہتر و کامل یہ ہے کہ مؤذن باوضو ہو، اس لیے کہ اذان اللہ کا ذکر ہے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا میں یہ ناپسند کرتا ہوں کہ اللہ کا ذکر ناپاکی کی حالت میں کیا جائے۔(ابوداؤد اور احمد نے اس کی روایت کی ہے۔)