آداب الأكل والشرب
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ بندے کی اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ وہ لقمہ کھائے اور اس پر اللہ کی حمد و ثنا کرے یا پانی کا گھونٹ پئے اور اس پر اللہ کی حمد و ثنا کرے۔
عن أنس بن مالك -رضي الله عنه- مرفوعاً: «إن الله ليرضى عن العبد أن يأكل الأكلة، فيحمده عليها، أو يشرب الشَّربة، فيحمده عليها».
شرح الحديث :
اللہ تعالی کو راضی کرنے کے اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ کھانے پینے پر اس کا شکر بجا لایا جائے۔ اللہ ہی تو ہے جو اپنے فضل سے یہ رزق دیتا ہے۔