طواف (طَوافٌ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
خانہ کعبہ کے گرد عبادت کی نیت کے ساتھ سات چکر لگانا بایں طور کہ ان کی ابتدا حجرِ اسود سے ہو اور اختتام بھی وہیں پر ہو۔
الشرح المختصر :
طواف: طواف حج اور عمرہ کے ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ حج یا عمرہ کرنے والا کعبہ کے گرد سات چکر لگائے، وہ ہر چکر کا آغاز حجرِ اسود سے کرے اور اسی پر اس کا اختتام کرے اور اس دوران حج یا عمرہ کرنے والا خانۂ کعبہ کو اپنے بائیں طرف رکھے۔ حج میں تین قسم کے طواف ہیں: 1- طوافِ قدوم: یہ وہ طواف ہے جسے آفاقی (میقات کے باہر سے آنے والا) مسجدِ حرام میں داخل ہونے کے ساتھ ہی کرتا ہے، یہ طواف مسنون ہے۔ 2- طوافِ افاضہ : یہ وہ طواف ہے جسے حاجی جمرۂ عقبہ کی رمی کرنے کے بعد کرتا ہے، یہ طواف حج کے ارکان میں سے ہے۔ 3- طواف وداع: یہ وہ طواف ہے جسے حاجی مکہ سے روانہ ہونے سے پہلے کرتا ہے، یہ طواف سوائے حائضہ اور نفاس والی عورت کے سب پر واجب ہے۔ البتہ عمرہ میں صرف ایک طوف ہی ہوتا ہے۔ حج اور عمرہ کرنے والے کے علاوہ کے حق میں دن ورات میں کسی بھی وقت طواف کرنا مستحب ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
طواف کا لغوی معنی ہے کسی شے کے گرد گھومنا۔ جب کوئی کعبۃ اللہ کا طواف کرتا ہے اور اس کے ارد گرد چکر لگاتا ہے تو کہا جاتا ہے: ”طافَ حَوْلَ الكَعْبَةِ وبِها، يَطُوفُ، طَوْفاً“ یعنی اس نے کعبۃ اللہ کا طواف کیا۔