الأخلاق الحميدة
ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’جس شخص نے نیکی کی طرف رہنمائی کی تو اس کو اس نیکی کا کام کرنے والے کے مثل اجر ملے گا‘‘۔
عن أبي مسعود البدري -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «من دلَّ على خير, فله مثلُ أجرِ فاعلِه».
شرح الحديث :
یہ ایک بہت عظیم حدیث ہے جس میں اس بات کا بیان ہے کہ جو کسی کی نیکی کی راہ دکھاتا ہے اسے نیکی کرنے والے کے مثل اجر ملتا ہے۔ اس میں بول کر رہنمائی کرنا بھی شامل ہے جیسے علم سکھانا اور عمل کے ذریعے رہنمائی کرنا بھی شامل ہے جس سے مراد ہے اچھا نمونہ بننا۔