ذم حب الدنيا
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ "اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر بھی سونا ہو تو میں یہ چاہوں گا کہ میرے اوپر تین راتیں اس حال میں نہ گزریں کہ میرے پاس اس (سونے) میں سے کوئی شے بچی پڑی ہو۔ سوا اس کے، جسے میں کسی قرض دینے کے لیے رکھ چھوڑوں۔"
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- عن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: «لو كان لي مِثْلُ أحدٍ ذهبًا، لسرني أن لا تمر عليَّ ثلاث ليالٍ وعندي منه شيءٌ إلا شيء أرْصُدُهُ لِدَيْنٍ».
شرح الحديث :
اگر میرے پاس احد پہاڑ کی مقدار کے برابر بھی خالص سونے کی شکل میں مال ہوتا ہے تو میں اس سارے کے سارے مال کو اللہ کے راستے میں خرچ کر دیتا اور کچھ نہ بچاتا ماسوا اس کے، جسے میں حقوق اور اپنے اوپر واجب الاداء قرض کی ادائیگی کے لیے رکھ چھوڑتا۔