أعمال القلوب
میں نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ: اے ام المومنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر کون سی دعا کیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: «يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك » ترجمہ: اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔
عن شهر بن حوشب قال: قلت لأم سلمة -رضي الله عنها-، يا أم المؤمنين، ما كان أكثر دعاء رسول الله -صلى الله عليه وسلم- إذا كان عندك؟ قالت: كان أكثر دعائه: «يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك».
شرح الحديث :
(كان أكثر دعائه) صلی اللہ علیہ و سلم ( أن يقول ) یعنی یوں فرماتے کہ: ( يا مقلب القلوب) یعنی کبھی اسے طاعت گزاری میں لگا دینے والے اور اپنی طرف متوجہ کردینے والے اور کبھی اسے گناہ اور غفلت میں کی طرف پھیر دینے والے۔ ( ثبت قلبي على دينك) یعنی اسے اپنے دین پر ثابت قدم رکھ اور دین قویم اور صراط مستقیم سے اسے نہ ہٹا۔