الأذان والإقامة
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ نے فجر کا وقت ہونے سے پہلے اذان دے دی تو نبی ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ دوبارہ لوٹ کر جائیں اور یہ اعلان کریں: سنو، بندہ سو گیا تھا سنو، بندہ سو گیا تھا۔
عن عبدالله بن عمر -رضي الله عنهما- أن بلالا أذَّنَ قبل طلوع الفجر، فأمره النبي صلى الله عليه وسلم أن يرجع فينادي: «ألا إن العبد قد نام، ألا إن العبد قد نام».
شرح الحديث :
اس حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مؤذن اگر وقت اذان کے تعلق سے غلطی کر بیٹھے تو اس پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی اس غلطی سے لو گوں کو آگاہ کرے کیونکہ نبی ﷺ نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا جب ان سے غلطی سرزد ہوئی کہ وہ لوگوں کے بیچ یہ اعلان کریں: سنو، بندہ سو گیا تھا (اس لیے غلطی سے صحیح وقت سے پہلے ہی انہوں نے اذان دے دی تھی)۔