شروط الصلاة
ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ نہ قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو۔  
عن مَرْثَد الغَنَويّ -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- أنه قال:«لا تصلُّوا إلى القُبُور، ولا تجلِسُوا عليها».

شرح الحديث :


نبی ﷺ نے قبروں کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھنے سے منع فرمایا بایں طور کہ قبر نمازی کے سامنے ہو اور اسی طرح آپ ﷺ نے قبر پر بیٹھنے سے بھی منع کیا۔ اس ممانعت میں قبر پر پاؤں رکھ کر اس کی اہانت کرنا اور اس پر قضائے حاجت کرنا بھی شامل ہے۔ یہ سب کچھ کرنا حرام ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية