أوقات النهي عن الصلاة
ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا کہ نبی ﷺ نے ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کو ناپسند کیا ہے سوائے جمعہ کے دن کے اور آپ نے فرمایا کہ جہنم سوائے جمعہ کے دن کے ہر روز بھڑکائی جاتی ہے۔
عن أبي قتادة -رضي الله عنه-، عن النبي -صلى الله عليه وسلم-، أنه كَره الصلاة نِصف النَّهار إلا يوم الجُمعة، وقال: «إن جَهنَّم تُسَجَّر إلا يوم الجُمعة».
شرح الحديث :
نبیﷺ نے اس بات کو حرام قرار دیا کہ کوئی انسان زوال آفتاب کے وقت جمعہ کے دن کے علاوہ نفلی نماز پڑھے، اور جمعہ کے دن کے علاوہ نفلی نماز پڑھنے سے منع کرنے کا سبب بتایا ہے کہ جمعہ کے دن کے علاوہ دوزخ اسی وقت جلائی اور بھڑکائی جاتی ہے۔