التشبه المنهي عنه
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’یہودی اور عیسائی خضاب نہیں لگاتے۔ تم ان کی مخالفت کیا کرو (یعنی خضاب لگایا کرو)"۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: «إن اليهود والنصارى لا يصبغون، فخالفوهم».

شرح الحديث :


ابوہریرہ رضی اللہ عنہا بتا رہے ہیں کہ نبی ﷺ نے انھیں بتایا کہ یہودی و عیسائی اپنے سروں اور داڑھیوں کے بالوں پر خضاب نہیں لگاتے، بلکہ (ان میں نمودار ہونے والی ) سفیدی کو جوں کا توں چھوڑ دیتے ہیں۔ چنانچہ آپ ﷺ نے حکم دیا کہ مسلمان ان کی مخالفت کرتے ہوئے داڑھی اور سر کو رنگیں اور خضاب لگائیں۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية