الأخلاق الذميمة
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے اپنے غلام کو کسی ناکردہ جرم کی پاداش میں مارا یا اسے طمانچہ رسید کیا، تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ اسے آزاد کر دے۔"  
عن ابن عمر -رضي الله عنهما- أن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «من ضرب غلاما له حدا لم يأته، أو لَطَمَه، فإن كفارته أن يعتقه».

شرح الحديث :


جس نے اپنے غلام کو بغیر کسی ایسے گناہ کے مارا، جس پر وہ عقوبت کا حق دار ہو اور اس نے کوئی ایسا جرم نہیںکیا ہو، جس پر وہ مستوجب سزا ہوتا ہو، تو اس معصیت کا کفارہ یہ ہے کہ وہ شخص اس غلام کو آزاد کردے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية