آداب الكلام والصمت
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: "آپس ميں گالی دينے والے دو شخص جو کچھ بھی کہیں گے, اس کا گناہ پہل کرنے والے پر ہوگا، يہاں تک کہ مظلوم زیادتی كا ارتكاب کرے۔''  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه-: أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: «المُتَسَابَّانِ ما قالا فَعَلى البَادِي منهما حتى يَعْتَدِي المَظْلُوم».

شرح الحديث :


آپس ميں گالی دينے والے دو شخص جو کچھ بھی کہتے ہيں, اس کا گناہ ان میں سے ابتدا کرنے والے پر ہوتا ہے، کیونکہ درحقیقت زیادتی کرنے والا وہی ہے۔ رہی بات دوسرے شخص کی تو اس پر کوئی گناہ نہيں ہے، اس لیے کہ اسے اپنے اوپر زيادتی کرنے والے کو جواب دينے کی اجازت ہے۔ ليكن اگر مظلوم، ظالم پر زیادتی کرے بایں طور کہ وہ اس حد سے تجاوز كرجائے جس کی اسے اجازت ہے تو اس صورت میں مظلوم کا گناہ ابتدا کرنے والے کے گناہ سے زیادہ ہو جائے گا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية