صفات الجنة والنار
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "جس مسلمان کے تین نابالغ بچے وفات پاجائیں، اسے اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کردے گا۔"
عن أنس -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «ما مِنْ مُسْلِم يموت له ثلاثة لم يَبْلُغوا الحِنْثَ إلا أدْخَلَه الله الجنَّة بِفَضْل رَحْمَتِهِ إيَّاهُمْ».
شرح الحديث :
کسی مسلمان کے تین چھوٹے بچوں کا سن بلوغ کو پہنچنے سے پہلے وفات پا جانا، چاہے وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں، اس کے لئے دخول جنت کا سبب ہوتا ہے۔