آداب وأحكام السفر
ابو سعید اور ابو ہریرہ - رضی اللہ عنہما - سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب تین آدمی سفر پر نکلیں تو انھیں چاہیے کہ وہ اپنے میں سے ایک کو امیر بنا لیں۔"
عن أبي سعيد وأبي هريرة -رضي الله عنهما- مرفوعاً: «إذا خرج ثلاثة في سفر فَلْيُؤَمِّرُوا أحدهم».
شرح الحديث :
رسول اللہ ﷺ نے مسافروں کو حکم دیا کہ وہ اپنے میں سے اس ایک شخص کو امیر بنا لیا کریں جو ان میں سے سب سے افضل اور رائے کے اعتبار سے سب سے اچھا ہو تاکہ وہ ان کے امور کا انتظام کر سکے کیوں کہ اگر وہ کسی کو امیر نہیں بنائیں گے تو ان کا معاملہ افراتفری کا شکار رہے گا۔