الأخلاق الحميدة
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ: رسول اللہ ﷺ نہ تو فحش گو تھے اور نہ بہ تکلف بد زبانی کرنے والے تھے۔ آپﷺ فرمایا کرتے تھے کہ : "تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں ۔"
عن عبد الله بن عمرو بن العاص -رضي الله عنهما- مرفوعاً: قال: لم يكن رسول الله صلى الله عليه وسلم فاحشاً ولا متفحشاً، وكان يقول: «إن من خياركم أحسنكم أخلاقًا».
شرح الحديث :
نبی ﷺ نہ تو فحش گو تھے نہ برا کام کرنے والے تھے اور نہ تو آپ ﷺ عمدا اور تکلف کے طور پر ہی ایسا کرنے والے تھے۔ بلکہ آپ بلند پایہ اخلاق کے حامل تھے ۔ نیز آپﷺ نے بتلایا ہے کہ مومنوں میں سب سے بہتروہ شخصہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں، کیونکہ حسن خلق اچھائیوں کو اختیار کرنے اوربرائیوں کو ترک کرنے کی ترغیب دیتاہے۔