صدقہ (صَدَقَةٌ)

صدقہ (صَدَقَةٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


وہ مال جو انسان بطور عبادت اللہ تعالٰی سے حصول ثواب کی امید سے خرچ کرتا ہے۔

الشرح المختصر :


صَدَقہ:اس سے مراد وہ اشیاء ہیں جنہیں انسان فقراء کو اللہ تعالی سے ثواب کی امید رکھتے ہوئے دیتا ہے نہ کہ احسان جتاتے ہوئے۔ چنانچہ اس سے وہ ہدیہ یا ہبہ نکل جاتا ہے جس کا مقصد حصول محبت ہو۔ وہ مال جو اپنی مرضی سے دیا جائے دراصل اسے صدقہ کہا جاتا ہےاور وہ مال جس کا دینا واجب ہو اسے زکوۃ کہاجاتا ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اگر دینے والا اپنے فعل میں سچائی کو اپنائے تو واجب کو بھی صدقہ کہاجائے گا۔ صدقہ اپنے دینے والے کے ایمان و تصدیق کے صحیح ہونے کی دلیل ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


صدقہ: ہر وہ چیز جو بطور صدقہ دی جاتی ہے مال وغیرہ سے۔ مُتصدّق عطیہ دینے والے کو کہتے ہیں۔ صدقہ دراصل صَدْق سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے قوت وصلابت (ٹھوس پن)۔