بیویوں کے مابین باری کی تقسیم (القَسْمُ بين الزَّوْجاتِ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
دو یا دو سے زیادہ بیویاں ہونے کی صورت میں شوہر کا اپنی بیویوں میں وقت کو تقسیم کرنا۔
الشرح المختصر :
”بیویوں کے درمیان تقسیم“ سے مراد ہر بیوی کو وقت کا برابر اور ایک ہی جتنا حصہ دینا ہے۔ وقت سے مراد خلوت کا وقت اور رات گزارنا ہے چاہے وہ دن کا وقت ہی کیوں نہ ہو ، اس کا انحصار آدمی کے کام کی نوعیت اور فرصت پر ہے۔ اگر آدمی کسی بیوی کے پاس ایک رات گزارتا ہے، تو اس پر واجب ہے کہ وہ اسی طرح سے ہر بیوی کے پاس ایک ایک رات گزارے۔ یہ تقسیم ان بیویوں کے لیے ہے جو نواشز (نافرمان) اور طلاق رجعی والی نہ ہوں۔ ’نُشُوز‘ (نافرمانی) سے مراد بیوی کا اپنے شوہر کی واجب اطاعت سے نکل جانا ہے۔