نماز کے اوقات (أَوْقاتُ الصَّلاةِ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
نماز کی ادائیگی کے لئے شرعی طور پر مقررہ اوقات۔
الشرح المختصر :
’اوقات نماز‘ سے مراد وہ اوقات ہیں جنہیں شارع نے نماز کی ادائیگی کے لئے مقرر کیا ہے۔ ان کی تین اقسام ہیں: 1۔ واجب (نمازوں) کے اوقات: جیسے فرض نمازوں کے اوقات، یہ پانچ اوقات ہیں: پہلا: صبح کا وقت ہے جس کا آغاز صبح صادق سے ساتھ ہوتا ہے، اور طلوعِ آفتاب تک باقی رہتا ہے۔ دوسرا: ظہر کا وقت جو زوال آفتاب سے شروع ہوتاہے اور اس وقت تک باقی رہتاہے جب تک کہ ہر شے کا سایہ اس کے مثل (برابر) نہ ہوجائے۔ تیسرا: عصر کا وقت ہے جس کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب ہر شے کا سایہ اس کے مثل (برابر) ہوجائے اور یہ غروب آفتاب تک رہتاہے۔ چوتھا: مغرب کا وقت ہے جو غروب شمس سے شروع ہوتا ہے اور شفق کی لالی ختم ہونے تک رہتاہے۔ پانچواں: عشاء کا وقت ہے جو شفق کی سرخی کے اختتام کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور صبح صادق کے طلوع تک باقی رہتاہے۔ 2. مستحب (نمازوں) کے اوقات: جیسے مسنون نمازوں کے اوقات، جو کہ بہت زیادہ ہیں۔ کچھ تو شرعی طور پر مقرر ہیں جیسے وتر، جس کا وقت نماز عشاء کے بعد سے لے کر طلوع فجر تک ہوتا ہے اور کچھ ایسے ہیں جن کے اوقات کی شرعی طور پر تحدید نہیں کی گئی جیسے دیگر عام نوافل۔ 3۔ مکروہ اقات: یہ تین ہیں: پہلا: طلوع آفتاب کا وقت تاوقتیکہ سورج بلند ہوجائے۔ دوسرا: زوال کا وقت جب سورج آسمان کے بیچ وبیچ ہوتا ہے۔ تیسرا: سورج کے زرد ہونے سے اس کے غروب ہونے تک کا وقت۔