عورت کا اپنے خاوند کی نافرمانی کرنا (النُّشُوزُ)
الفقه أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
عورت کا اپنے خاوند کی اطاعت سے نکلنا اور بغیر کسی عذر کے اپنے اوپر لازم حقوق میں خاوند کی نافرمانی کرنا۔
الشرح المختصر :
’نشوز‘ سے مراد بیوی کا اپنے آپ کو خاوند سے بڑھا سمجھنا اور اس کے ساتھ معاملات میں بدسلوکی سے پیش آنا ہے مثال کے طور پر اس کا بغیر وجہ جواز کے اپنا سسرالی گھر چھوڑنا اور خاوند کو اپنے آپ سے لطف اندوز ہونے (مجامعت کرنے) سے منع کرنا وغیرہ ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
لفظِ ’نشوز‘، ’نَشَزَ‘ سے مصدر ہے، جو کہ اصل میں ’نَشْز‘ سے ماخوذ ہے جس سے مراد زمین سے اونچی اور بلند جگہ ہے۔ جب بیوی اپنے آپ کو خاوند سے بڑا سمجھے اس سے نفرت کرے اور اس کی اطاعت سے نکل جائے تو کہا جاتا ہے کہ ”نَشَزَتِ الـمَرأةُ بِزَوجِها، وعلى وَزْجِها“ یعنی بیوی نے اپنے خاوند کی نافرمانی کی۔