صفات الجنة والنار
ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ جو شے سب سے زیادہ جنت میں داخلے کا باعث بنے گی وہ اللہ کا تقوی اور حسن خلق ہے ۔
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «أكْثَرُ مَا يُدْخِلُ الْجَنَّةَ تَقْوَى اللَّهِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ».
شرح الحديث :
یہ حدیث تقوی کی فضیلت کی دلیل ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تقوی جنت میں داخلے کا ایک سبب ہے ۔ اسی طرح اس میں حُسنِ خلق کی فضیلت کا بھی بیان ہے اور یہ کہ یہ دونوں امور یعنی تقوی اور حُسنِ خلق ان بڑے اسباب میں سے ہیں جو سب سے زیادہ بندے کے جنت میں داخلے کا باعث بنیں گے ۔