الأخلاق الذميمة
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ جو اپنے غصے کو روک لے گا اللہ اس سے اپنے عذاب کو روک لے گا۔‘‘
عن أنس -رضي الله عنه- مرفوعًا: «من كفَّ غضبه, كفَّ الله عنه عذابه».
شرح الحديث :
یہ حدیث اس شخص کی فضیلت کی دلیل ہے جو غصے کے تمام اسباب و محرکات کی موجودگی میں اپنے غصہ پر قابو پا لے اور انتقام کی چاہت کے باوجود سکونت اختیار کرتے ہوئے اپنے آپ کو روک لے۔ جو شخص ایسا کرے گا تو اس کو اس کے عمل کے اعتبار سے بہت بڑا اجر ملے گا اور وہ اجر یہ ہے کہ روزِ قیامت اللہ تعالیٰ اس سے اپنے عذاب کو روک لے گا۔