الأذان والإقامة
عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’جب تم مؤذّن کو (اذان دیتے ہوئے) سنو تو ویسے ہی کہو جیسے وہ کہتا ہے‘‘۔  
عن أبي سعيد الخدري -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «إِذَا سَمِعتُم المُؤَذِّن فَقُولُوا مِثلَ مَا يَقُول».

شرح الحديث :


جب تم مؤذّن کو اذان دیتے ہوئے سنو تو اس کا جواب دو بایں طور کہ جملہ بجملہ ویسے ہی کہو جیسے وہ کہتا ہے۔ جب وہ ’’اللہُ اَکبَرْ‘‘ کہے تو اس کے پیچھے پیچھے تکبیر کہو، جب شہادتین کو ادا کرے تو تم بھی اس کے بعد انہیں ادا کرو۔ اس کی وجہ سے مؤذّن کو اذان دینے کا جو ثواب حاصل ہوا ہے اور جس سے تم محروم رہے ہو وہ تمہیں بھی حاصل ہو جائے گا۔ اللہ بہت زیادہ دینے والا اور دعا کو قبول کرنے والا ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية