الموت وأحكامه
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "مرنے والوں کو برا مت کہو؛ کیوں کہ جو اعمال انھوں نے آگے بھیجے، وہ ان تک پہنچ چکے ہیں"۔
عن عائشة -رضي الله عنها- مرفوعاً: «لا تسبوا الأموات; فإنهم قد أفضوا إلى ما قدموا».
شرح الحديث :
حدیث میں مر جانے والوں کو برا بھلا کہنے اور ان کی عزت پر انگلی اٹھانے کی حرمت اور اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ایک بہت بری اخلاقی صفت ہے۔ ممانعت کی حکمت حدیث کے دوسرے حصے میں ہے کہ: "فإنهم قد أفضوا إلى ما قدموا" یعنی جو اچھے یا برے اعمال انھوں نے کیے، ان تک وہ پہنچ چکے ہیں۔ یہ گالم گلوج ان تک نہیں پہنچتی، بلکہ اس سے تو زندہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔