الأخلاق الحميدة
سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’الله تعالیٰ اس بندے سے محبت کرتا ہے جو پرہیزگار، (مخلوق سے) بے نیاز اور پوشیدہ ہو۔‘‘  
عن سعد بن أبي وقاص -رضي الله عنه- مرفوعاً: «إن الله يحب العبد التَّقِيَّ, الغَنِيَّ, الخَفِيَّ».

شرح الحديث :


جن اسباب کی وجہ سے اللہ اپنے بندے سے محبت کرتا ہے ان میں سے یہ بھی ہے کہ وہ ان تین صفات سے آراستہ ہو: اول: وہ اللہ کے احکامات کو بجا لاتے ہوئے اور اس کی منع کردہ اشیاء سے اجتناب کرتے ہوئے، اس کا تقویٰ اختیار کرے۔ دوم: لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بے نیاز رہے اور اللہ نے جو کچھ اسے دے رکھا ہے اس پر راضی رہے۔ سوم: پوشیدہ (گمنام) رہے، شہرت (نمود ونمائش) سے گریز کرے اور اس کی چاہت (بھی) نہ رکھے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية