صفة الصلاة
جبیر بن مطعم - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو مغرب کی نماز میں سورۂ طور پڑھتے سنا۔
عن جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِم -رضي الله عنه- قال: «سمعت النبي -صلى الله عليه وسلم- يقرأ في المغرب بِالطُّور».
شرح الحديث :
آپ ﷺ کی عادت تھی کہ آپ پانچوں نمازوں میں سے فجر کی نماز میں لمبی قرأت کرتے تھے اور مغرب میں مختصر کیا کرتے تھے اور دوسری نمازوں میں درمیانے درجے کی قرأت کرتے تھے۔ لیکن کبھی آپ ﷺ بیانِ جواز اور دوسرے مقاصد کی وجہ سے ایسا کرنا چھوڑ دیتے تھے، جیسا کہ اس حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ نے مغرب کی نماز میں سورۂ طور پڑھی، یہ طوالِ مفصل سورتوں میں سے ہے۔