آداب الأكل والشرب
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اونٹ کی طرح ایک ہی گھونٹ میں نہ پی جایا کرو، بلکہ دو اور تین سانسوں میں پیا کرو اورجب پینے لگو، تو بسم اللہ پڑھا کرو اور جب برتن کو منہ سے ہٹاؤ، تو الحمد للہ کہا کرو۔  
عن ابن عباس -رضي الله عنهما- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «لا تَشْرَبُوا وَاحِدًا كَشُرْبِ البَعِيرِ، ولكن اشْرَبُوا مَثْنَى وثُلاثَ، وسَمُّوا إذا أنتم شَرِبْتُمْ، واحْمَدُوا إذا أنتم رَفَعْتُمْ».

شرح الحديث :


کسی پی جانے والی چیز کو ایک ہی گھونٹ میں اس طرح نہ پی جاؤ کہ اس دوران سانس ہی نہ لو، جیسا کہ اونٹ پیتا ہے۔ کیوں کہ اونٹ پینے کے دوران سانس نہیں لیتا۔ بلکہ پینے کے دوران دو یا تین مرتبہ سانس لو اور جب پینے لگو، تو بسم اللہ پڑھو اور جب دو یا تین وقفوں کے ساتھ پی چکو، تو الحمد للہ کہو۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية