صفة الصلاة على الميت
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ:’’رسول اللہ ﷺ نے نجاشی کی نمازِ جنازہ پڑھی تو میں دوسری یا تیسری صف میں تھا۔‘‘
عن جابر بن عبد الله -رضي الله عنهما- «أن النبي -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى على النَّجَاشِيِّ، فكنت في الصفّ الثاني، أو الثالث».
شرح الحديث :
جابر بن عبداللہ - رضی اللہ عنہ - بتا رہے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ نے نجاشی کی غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھی اور وہ خود ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے نمازہ جنازہ پڑھی تھی لیکن ان کو یہ یاد نہیں کہ وہ دوسری صف میں تھے یا تیسری میں۔ اوریہ اس صورت میں ہے جب شک ان کی طرف سے ہو،نہ کہ راوی سے ہو۔