التعارض والترجيح
حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جو چيز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ کر وہ اختیار کرو جو شک میں ڈالنے والی نہ ہو‘‘۔
عن الحسن بن علي بن أبي طالب -رضي الله عنهما- قال: حفظت من رسول الله -صلى الله عليه وآله وسلم-: «دَعْ ما يَرِيبك إلى ما لا يَرِيبك».
شرح الحديث :
مومن كو چاہیے کہ وہ ہر اس شے کو ترک کر دے جس کے حلال ہونے میں اسے شک ہو اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ انجانے میں حرام ہی میں مبتلا نہ ہو جائے۔ بلکہ اسے چاہیے کہ جس بات میں اسے شک ہو اسے چھوڑ کر وہ اس بات کو اپنائے جس کے بارے میں اسے یقین ہو اور اس میں کوئی شبہہ نہ ہو تاکہ اُس دل مطمئن اور نفس پر سکون رہے اور اسے خالص حلال کی خواہش رہے اور وہ حرام اشیاء، شبہات اور ہر ان بات سے دور رہے جن میں تردد ہو۔