سنن الصيام
سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگ تب تک بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ روزہ جلد افطار کرتے رہیں گے‘‘۔  
عن سهل بن سعد الساعدي -رضي الله عنه- أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: «لا يزال الناس بخير ما عَجَّلُوا الفطر».

شرح الحديث :


نبی ﷺ اس حدیث میں بتا رہے ہیں کہ لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک کہ وہ روزہ جلد افطار کرتے رہیں گے کیونکہ اپنے اس عمل کے ساتھ وہ سنت کی پاسداری کر رہے ہوں گے۔ جب وہ سنت کی مخالفت کرتے ہوئے دیر سے افطار کرنا شروع کر دیں گے تو یہ ان سے بھلائی کے دور ہونے کی دلیل ہو گی کیونکہ ایسا کر کے وہ اس سنت کو ترک کردینے کے مرتکب ہوں گے جس پر نبی ﷺ اپنی امت کو چھوڑ کر گئے تھے اور جس کے اپنانے کا آپ ﷺ نے حکم دیا تھا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية