ذم حب الدنيا
انس - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "میت کے پیچھے تین چیزیں جاتی ہیں: اس کے گھر والے، اس کا مال اور اس کا عمل۔ دو تو لوٹ آتی ہیں اور ایک اس کے ساتھ رہ جاتی ہے؛اس کے گھر والے، اور اس کی دولت لوٹ آتے ہیں اور اس کا عمل اس کے ساتھ رہ جاتا ہے۔"  
عن أنس -رضي الله عنه- مرفوعاً: «يَتْبَعُ الميتَ ثلاثةٌ: أهْلُه ومَالُه وعَمَلُه، فيرجع اثنان ويَبْقى واحد: يرجع أهْلُه ومَالُه، ويبقى عَمَلُه».

شرح الحديث :


حدیث کا مفہوم: جب انسان مر جاتا ہے تو اسے رخصت کرنے والے اس کے ساتھ ساتھ جاتے ہیں۔ چنانچہ اس کے گھر والے اس کی قبر تک اس کے ساتھ جاتے ہیں اور اس کا مال یعنی اس کے غلام، خادم اور مملوکہ لوگ بھی اس کے ساتھ جاتے ہیں اور اس کا عمل بھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ دو تو لوٹ آتے ہیں اور اس کا عمل اس کے ساتھ ہی رہ جاتا ہے۔ اگر نیک عمل ہوا تو نیک عمل ساتھ رہتا ہے اور اگر برا عمل ہوا تو برا عمل ساتھ رہے گا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية