العشر الأواخر من رمضان
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں:کہ رسول اللہ ﷺ رمضان میں (عبادت میں) جتنی جد وجہد کرتے تھے اتنی کسی اور مہینے میں نہیں کرتے تھے اور اس کے آخری عشرہ میں جتنی محنت اور کوشش کرتے تھے اتنی اس کے علاوہ دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔
عن عائشة -رضي الله عنها- قالت: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يَجْتَهِدُ في رمضان ما لا يَجْتَهِدُ في غيره، وفي العَشْرِ الأوَاخِرِ منه ما لا يَجْتَهِدُ في غيره.
شرح الحديث :
عائشہ رضی اللہ عنہا اس حدیث میں نبی ﷺ کی ماہ رمضان میں عبادت کی کیفیت کے بارے میں بتا رہی ہیں کہ آپ ﷺ رمضان میں عبادت میں جتنی جد وجہد کرتے تھے اتنی کسی اور مہینے میں نہیں کرتے تھے کیونکہ یہ بہت با برکت مہینہ ہے جسے اللہ نے باقی تمام مہینوں پر فضیلت دی ہے۔ اور جب آخری عشرہ شروع ہو جاتا تو اس میں مہینے کے اولین دنوں سے بھی زیادہ محنت اور کوشش کرتے تھے۔ کیونکہ اس عشرے میں شب قدر ہوتی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور اس لئے بھی کہ یہ مبارک مہینے کا اختتام ہے چنانچہ آپ ﷺ اس کا خاتمہ نیک اعمال کے ساتھ کرتے تھے۔