الأنبياء والرسل السابقين عليهم السلام
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "داؤد علیہ السلام صرف اپنے ہاتھ کی کمائی کھایا کرتے تھے"۔ مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "کسی نے اپنے ہاتھ کی کمائی سے زیادہ بہتر کمائی کبھی نہیں کھائی۔ اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ کی کمائی کھایا کرتے تھے"۔
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «كان داود -عليه السلام- لا يأكلُ إلا من عمل يده». وعن المقدام بن معد يكرب -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «ما أكل أحد طعاما قط خيرا من أن يأكل من عمل يده، وإن نبي الله داود -صلى الله عليه وسلم- كان يأكل من عمل يده».
شرح الحديث :
نبی ﷺ ہمیں بتا رہے ہیں کہ داود علیہ السلام صرف اپنے ہاتھ کی کمائی کھایا کرتے تھے۔ آپ علیہ السلام ایک کاریگر تھے اور بہت اچھی طرح زرہیں اور دیگر آلات جہاد بنانے کا فن جانتے تھے۔ جب انبیا علیہم السلام کاریگری، کھیتی باڑی اور مویشیوں کو چرانے جیسے کام کر کے اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے، تو ان سے کم تر لوگوں کو تو بدرجۂ اولی چاہیے کہ وہ یہ کام کریں؛ تاکہ ان کی بدولت لوگوں کے سامنے دست سوال دراز کرنے سے اپنے آپ کو بچا سکیں۔