فضل الإسلام ومحاسنه
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’بندہ جب بیمار ہوتا ہے یا سفر کرتا ہے تو اس کے لیے ان عبادات کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے جنھیں وہ حالتِ اقامت یا صحت میں ادا کیا کرتاتھا۔‘‘  
عن أبي موسى الأشعري -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «إذا مَرِض العَبد أو سافر كُتِب له مثلُ ما كان يعمل مقيمًا صحيحًا».

شرح الحديث :


کوئی آدمی جب کسی نیک عمل کو حالت صحت اور فراغت میں اپنی عادت بنا لیتا ہے تو پھر بیماری کی وجہ سے اگر اسے ادا نہیں کر پاتا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس عمل کا پورا اجر ایسے ہی لکھتا ہے جیسے وہ اس کو حالت صحت میں انجام دیتا تھا۔ اسی طرح اگر رکاوٹ سفر ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور عذر ہو جیسے حیض وغیرہ۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية