الحيض والنفاس والاستحاضة
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ’’رسول اللہ ﷺ میری گود میں سر رکھ کر قرآن پڑھا کرتے تھے جب کہ میں حالتِ حیض میں ہوتی۔‘‘
عن عَائِشَة -رضي الله عنها- قالت: «كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يَتَكِّئُ فِي حِجرِي، فَيَقرَأُ القرآن وأنا حَائِض».
شرح الحديث :
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کر رہی ہیں کہ وہ حالتِ حیض میں ہوتی تھیں اور نبی ﷺ ان کی گود میں سر رکھ کر قرآن پڑھا کرتے جو اس بات کی دلیل ہے کہ حائضہ عورت کا جسم پاک ہوتاہے اور یہ حیض کی وجہ سے نجس نہیں ہوتا۔