صفات الجنة والنار
جابر بن عبد الله رضی الله عنہما سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:” جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو وہ جہنم میں داخل ہوگا‘‘۔  
عن جابر بن عبد الله -رضي الله عنهما- أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "مَنْ لَقِيَ الله لا يُشْرِك به شَيئا دخل الجنَّة، ومن لَقِيَه يُشرك به شيئا دخَل النار".

شرح الحديث :


نبی ﷺ نے ہمیں اس حدیث میں خبر دے رہے ہیں کہ جو کوئی شخص اس حال میں مر جائے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا نہ تو ربوبیت میں، نہ ہی الوہیت میں اور نہ ہی اسماء وصفات میں، تو وہ جنت میں داخل ہوگا اورجو کوئی اس حال میں میں مر جائے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا تھا تو وہ جہنم میں داخل ہوگا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية