أشراط الساعة
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’بد ترین لوگ جن پر قیامت آئے گی وہ ہیں جو اُس وقت باحیات ہوں گے اور وہ لوگ ہوں گے جو قبروں کو سجدہ گاہ بناتے ہیں‘‘۔  
عن عبد الله بن مسعود -رضي الله عنه- مرفوعاً: "إن من شرار الناس من تُدركهم الساعة وهم أحياء، والذين يتخذون القبور مساجد".

شرح الحديث :


نبی ﷺ ان لوگوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اس وقت زندہ ہوں گے جب قیامت آئے گی اور وہ بد ترین لوگ ہوں گے۔ ان میں سے کچھ تو وہ ہوں گے جو قبروں کے پاس اور ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھیں گے اور ان پر قبّے بنائیں گے۔ اس حدیث میں ایک طرح سے آپ ﷺ نے اپنی امت کو اس بات سے ڈرایا ہے کہ کہیں وہ بھی اپنے نبیوں اور نیک لوگوں کے ساتھ وہی کچھ نہ کرنے لگیں جو یہ بدترین لوگ کریں گے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية