الشمائل المحمدية
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو جب چھینک آتی تھی تو اپنا ہاتھ یا اپنا کپڑا منہ پر رکھ لیتےاور اس سے اپنی آواز کو ہلکی یا پست کرتے۔ راوی کو شک ہے کہ صحابی نے خَفَضَ کا لفظ استعمال کیا تھا یہ غَضّ کا۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- قال: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- إذا عطس وضع يده أو ثوبه على فيه، وخفض -أو غض- بها صوته، شك الراوي.

شرح الحديث :


یہ حدیث چھینک سے متعلقہ آداب میں سے ایک ادب پر دلالت کرتی ہے، چھینکنے والے کے لیے مستحب ہے کہ وہ چھینک نکالنے میں مبالغہ سے کام نہ لے اور نہ آواز ہی بلند کرے بلکہ آہستہ آواز سے چھینک نکالے اور جہاں تک ممکن ہو چہرے کو ڈھک لے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية