آداب النكاح
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”وہ شخص ملعون ہے، جس نے عورت سے اس کے دبر میں جماع کیا“۔
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «ملعون من أتى امرأته في دُبُرِها».
شرح الحديث :
اس حدیث کے اندر بیوی کے دبر میں مجامعت سے متعلق شدید وعید آئی ہے؛ کیوں کہ ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دھتکارے جانے کی سزا مرتب ہوتی ہے یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ یہ انتہائی بڑے گناہوں میں سے ہے اور مسلمان کے لیے ایسا کرنا حلال نہیں ہے۔