سجود السهو والتلاوة والشكر
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ:’’ رسول اللہ ﷺ ہمیں قرآن سناتے، چنانچہ جب کسی سجدے کی آیت سے گزرتے، تو ‘‘اللہ أكبر’’ کہتے اور سجدہ کرتے اور آپ کے ساتھ ہم بھی سجدہ کرتے‘‘۔
عن ابن عمر، قال: «كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقرأ علينا القرآن، فإذا مر بالسجدة كبَّر، وسجد وسجدنا معه»
شرح الحديث :
حدیث شریف میں بیان کیا گیا ہے کہ نبی ﷺ اپنے اصحاب کو قرآن سناتے تھے۔ اس درمیان جب جب سجدہ والی آیت سے گزرتے، تو سجدۂ تلاوت کے لیے تکبیر کہتے اور سجدہ کرتے تھے۔ چنانچہ صحابۂ کرام بھی آپ کے ساتھ سجدہ کرتے تھے۔ یہ حدیث ضعیف ہے۔ لیکن نبی ﷺ کی یہ حدیث اس سے بے نیاز کرتی ہے کہ آپ ﷺ نے سورۂ نجم کی تلاوت فرمائی، تو آپ نے سجدہ کیا اور تمام لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ اسے امام بخاری نے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔