صفة الصلاة
وائل بن حجر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ رکوع کرتے وقت اپنی انگلیاں کشادہ کر لیتے اور سجدہ کرتے وقت اپنی انگلیاں سمیٹ لیا کرتے تھے۔
عن وائل بن حجر -رضي الله عنه-: أن النبي -صلى الله عليه وسلم- كان إذا ركع فَرَّجَ أصابِعَه وإذا سَجد ضَمَّ أصَابِعه.
شرح الحديث :
حدیث کا معنی: نبی ﷺ رکوع کرتے وقت اپنی انگلیوں کے مابین گیپ رکھتے یعنی نبی ﷺ رکوع کرتے وقت اپنی دونوں ہتھیلیوں سے اپنے دونوں گھٹنوں کو پکڑ لیتے اور انگلیوں کے درمیان کشادگی کر لیتے کیونکہ ایسا کرنے سے رکوع میں اور نمازی کے سر کا پیٹھ کے ساتھ برابری کرنے میں مدد ملتی ہے اور سجدہ میں جاتے وقت اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھتے اور انگلیوں کو ایک دوسرے سے ملا لیتے جس کی وجہ سے مکمل قبلے کا استقبال ہو جاتا اور وہ سجدے کے دوران (جسم کے بوجھ) برداشت کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔