صفة الصلاة
ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا، آپ لوگوں کی امامت کر رہے تھے، اور ابو العاص رضی اللہ عنہ کی بیٹی امامہ رضی اللہ عنہا جو نبی ﷺ کی صاحبزادی زینب رضی اللہ عنہا کی بیٹی تھیں، آپ کے کندھے پر تھیں، جب آپ رکوع میں جاتے تو انھیں کندھے سے اتار دیتے اور جب سجدے سے اٹھتے تو پھر انہیں اپنے کندھے پر بٹھا لیتے۔  
عن أبي قتادة الأنصاري -رضي الله عنه-، قال: «رأيتُ النبيَّ -صلى الله عليه وسلم- يَؤُمُّ الناس وأُمَامَة بِنْت أَبِي العَاصِ وهي ابنةُ زينب بنتِ النبي -صلى الله عليه وسلم- على عاتِقِه، فإذا ركَع وضَعها، وإذا رفَع مِن السُّجُود أعَادَها».

شرح الحديث :


حدیث شریف اس بات کی وضاحت کر رہی ہے کہ نبی ﷺ ابی العاص اور اپنی صاحبزادی کی بیٹی امامہ کو اٹھائے ہوئے لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، رکوع اور سجدے کی حالت میں انہیں اتار دیتے اور جب کھڑے ہو جاتے تو انہیں اٹھا لیتے اور اسی طرح کیا کرتے تھے، (آپ ﷺ کا یہ فعل) اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ حالتِ نماز میں بچوں کو اٹھا لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية