سنن وآداب الوضوء
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: نبی ﷺ جب دھوتے یا ( یہ کہا کہ ) جب نہاتے تو ایک صاع سے لے کر پانچ مد تک ( پانی استعمال فرماتے تھے ) اور جب وضو کرتے تو ایک مُدّ ( پانی ) سے کرتے۔  
عن أنس -رضي الله عنه- قال: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يغسل، أو كان يغْتَسِل، بالصَّاع إلى خَمْسة أمداد، ويَتَوضأ بالمُدِّ».

شرح الحديث :


انس رضی اللہ عنہ بیان کر رہے ہیں کہ نبی ﷺ ایک صاع سے لے کر پانچ مد پانی تک سے نہایا کرتے تھے۔ یعنی آپ ﷺ جس پانی سے طہارت حاصل کرتے اسے اعتدال سے استعمال کرتے تھے۔ عموماً آپ ﷺ غسل فرماتے ہوئے ایک صاع پانی استعمال فرماتے تھے۔ ایک صاع میں چار مد ہوتے ہیں۔ بسا اوقات اس سے زیادہ استعمال فرماتے اور جسم کی ضرورت کے مطابق پانچ مُد پانی سے غسل فرماتے۔ انس رضی اللہ کہتے ہیں کہ ''آپ ﷺ ایک مد سے وضو فرماتے تھے''۔ مد 1.33رطل کا ہوتا ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية