سنن وآداب الوضوء
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اس شخص کی نماز نہیں، جس کا وضو نہیں اور اس شخص کا وضو نہیں، جس نے وضو کے شروع میں "بسم الله" نہیں کہا"۔  
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «لا صلاةَ لِمن لا وُضوءَ له، ولا وُضوءَ لِمن لم يَذْكر اسم الله -تعالى- عليه».

شرح الحديث :


ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ کی اس بات سےعلم و آگہی دے رہے ہیں کہ آپ نے بے وضو نماز ادا کرنے والے کی نماز کو باطل قرار دیا۔ اسی طرح آپ ﷺ نے وضو سے پہلے "بسم اللہ" پڑھے بغیر کیے جانے والے وضو کو باطل قرار دیا۔ لہذا اس حدیث میں وضو کرتے وقت "بسم اللہ" کہنے کے وجوب کی دلیل ملتی ہے اور یہ کہ جس نے جان بوجھ کر بسم اللہ نہیں کہا، اس کا وضو باطل ہے۔ البتہ جس نے بھول کر یا شرعی حکم سے ناواقفیت کی بنا پر "بسم اللہ" کہے بغیر وضو کرلیا، اس کا وضو درست ہوگا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية