أحكام ومسائل الجهاد
عقبہ ابن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے تیر اندازی کا فن سیکھا، پھر اس نے اسے چھوڑ دیا، وہ ہم میں سے نہیں،یا (فرمایا:) اس نے یقیناً نافرمانی کی۔‘‘
عن عقبة بن عامر -رضي الله عنه- مرفوعاً: «من عَلِمَ الرمي، ثم تركه، فليس منا، أو فقد عصى».
شرح الحديث :
جس نے اللہ کی خاطر (یعنی جہاد کے لیے) تیر سے نشانہ بازی یا موجودہ دور میں گولی سے نشانہ بازی سیکھی اور پھر اسے بھول جانے کے خوف سے اس کی نگہداشت اور دیکھ بھال (مشق کرنا)کرنا ترک کردیا، تو اس نے اپنے آپ کو گناہ سے دوچار کیا اور نبی ﷺ کی سنت سے دوری کا شکار ہوا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایسا کرنے سے وہ کافر ہو جاتا ہے۔